Cours est disponible

ہیضہ: تعارُف

ہیضہ: تعارُف

یہ تعارفی سطح کا کورس ہیضے کا عمومی جائزہ فراہم کرتا ہے جس میں روک تھام اور قابو پانے کے ضوابط شامل ہیں. اس کے علاوہ کورس کے شرکا ہیضے پر قابو پانے کے لئے عالمی ٹاسک فورس (GTFCC) اور ہیضے کا خاتمہ – 2030 تک کے لئے عالمی روڈ میپ کے بارے میں سیکھیں گے. اس کورس کا ہدف اور سامعین ہیضے کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کے لئے ذمہ دار اہلکار ہیں جن میں ہیضہ پھیلنے پر رد عمل دینے والے افراد بھی شامل ہیں.

Photo credits: WHO/ Olivia Acland

En mode autodidacte
Langue: اردو
English
Basic (Basique), Cholera

Informations sur le cours

یہ کورس مندرجہ ذیل زبانوں میں بھی دستیاب ہے۔

English - français - Português - العربية - Hausa - Українська - Pashto - شاہ مُکھی - دری

** جائزہ:** ہیضہ آلودہ پانی پینے یا آلودہ کھانا کھانے سے ہونے والا شدید اسہال کا انفیکشن ہے. یہ پانی کی کمی اور بیماری کی شدید شکل میں مریضوں کی موت کا باعث بن سکتا ہے. ہیضہ عدم مساوات اور سماجی ترقی کی کمی کی علامت ہے. اس کی روک تھام اور کنٹرول متعدد شعبوں پر مشتمل ہونا چاہیے اور تمام شعبوں میں سرگرمیوں کو اچھی طرح سے مربوط ہونا چاہیے.

ہیضے پر قابو پانے کے لئے عالمی ٹاسک فورس 50< اداروں کی ایک عالمی شراکت ہے جس کا وژن یہ ہے کہ اجتماعی کارروائی ہیضے کی منتقلی روک سکتی ہے اور ہیضے سے ہونے والی اموات کا خاتمہ کر سکتی ہے. اس کا کلیدی کردار ہیضے کا خاتمہ – 2030 کے لئے عالمی روڈ میپ کی حکمت عملی کے نفاذ کو ملکی سطح پر فروغ دینا اور اس کی حمایت کرنا ہے.

تعارفی سطح کا یہ کورس ہیضے کی روک تھام کرنے اور اس پر قابو پانے کے لئے ذمہ دار اہلکاروں اور ہیضے کی وبا اور اس پر رد عمل دینے میں شامل افراد کے لئے ہے.

اس کے بارے میں معلومات ڈاؤن لوڈ کے قابل پریزینٹیشن، ٹرانسکرپٹ، اور ذاتی جائزے کے ذریعے پیش کیا جاتا ہے جسے آپ اپنی مرضی کی رفتار سے کر سکتے ہیں.

کورس کی مدت: تقریباً ایک گھنٹے۔

سرٹیفیکیٹس: شرکت کی تصدیق ان شرکاء کے لئے دستیاب ہوگا جو تمام کوئزز میں دستیاب کل پوائنٹس کا کم سے کم 80٪ اسکور کرتے ہیں۔

یہ کورس اردو میں ایک رضا کار نے Cholera: Introduction, 2022 کے لیے تر جمعہ کیا ہے۔ میں ہے۔ WHO اس کے اندر موجود مواد اور اس کے تزجمعے کی سند کی جوابدہ نہیں ہے۔ اگر انگریزی اور اردو زبان میں کوئی فرق آیا، ہمارا انگریزی متن ہی مستند مانا اور لاگو کیا جائے گا۔

Ce que vous apprendrez

  • بیماری اور اس کی ترسیل کی اہم راہوں کا خلاصہ کر سکیں؛
  • ہیضہ کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کے اصولوں کی وضاحت کر سکیں؛
  • ہیضے کا خاتمہ – 2030 کے لئے عالمی روڈ میپ اور ہیضے پر قابو پانے کے لئے عالمی ٹاسک فورس (GTFCC) کے کردار اور حکمتِ عملیوں کی وضاحت کرنا؛ اور
  • ہیضہ کے اضافی وسائل سے آگاہ ہو سکیں

Contenu du cours

  • ماڈیول 1: ہیضہ - بیماری اور اس کی منتقلی:

    یہ ماڈیول مکمل کرنے کے بعد آپ کو ہیضے کے بارے میں بنیادی معلومات حاصل ہوں گی اور آپ ہیضے کی منتقلی کے طریقوں اور بیماری کی تکلیف کی وضاحت کر سکتے ہیں
  • ماڈیول 2: ہیضے کی روک تھام اور کنٹرول:

    اس ماڈیول کے اختتام تک آپ کو ہیضے سے بچاؤ کے بارے میں علم ہو گا، آپ یہ بتا سکیں گے کہ ہیضہ پر قابو پانے کا طریقہ کس طرح متعدد شعبوں سے متعلق ہے اور ہیضے کے پھیلنے کے لئے تیاری کے اہم اقدامات بیان کر سکیں گے
  • ماڈیول 3: ہیضے کا خاتمہ – 2030 تک کے لئے عالمی روڈ میپ اور ہیضے پر قابو پانے کے لئے عالمی ٹاسک فورس (جی ٹی ایف سی سی):

    یہ ماڈیول مکمل کرنے کے بعد آپ ہیضے کا خاتمہ – 2030 تک کے لئے عالمی روڈ میپ کے وژن، اہداف اور حکمت عملیوں کو اپنے الفاظ میں بیان کر سکیں گے۔ اور GTFCC پارٹنر شپ کے کردار کی وضاحت کر سکیں گے اور یہ کہ یہ ہیضے کو روکنے اور اس پر قابو پانے کے لئے یہ ٹاسک فورس ممالک کی مدد کیسے کرتی ہے
  • ماڈیول 4: اضافی وسائل:

    اس ماڈیول کو مکمل کرنے کے بعد آپ ہیضے پر قابو پانے کے لئے عالمی ٹاسک فورس کی رہنمائی کا پتہ لگا سکیں گے

Inscrivez-moi à ce cours

Le cours est en accès libre. Créez votre compte et suivez le cours sur OpenWHO.
Inscrivez-moi maintenant

Certificate Requirements

  • Obtenez une attestation de participation en complétant au moins 80% du matériel du cours.